بوندی[2]

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک قسم کی شیرینی جو بیسن کی بوندیوں کو تل کر شکر کے قوام میں تیار کرتے ہیں، نکتی۔  حلوائیوں کا اس سے تعلق ضرور ہے بوندی کی چاٹ پر ہے ستمگر لگا ہوا      ( ١٩٧٤ء، ہزلیات، ٨٧ )

اشتقاق

ہندی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٤ء کو "ہزلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث